17 مارچ 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا پر نوفلائي زون قائم کرنے کی قرارداد کو منظوری دیدی ہے۔

ابنا:  اس قرارداد کی روسے انسانی حقوق کونسل میں لیبیا کی رکنیت معطل کردی گئي ہے۔ سلامتی کونسل نے دکٹیٹر قذافی کے حملوں کوروکنے کے لئے فضائي حملوں کی اجازت دی ہے۔ قرارداد میں کہا گيا ہےکہ لیبیا کے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کئےجائيں گے۔ ادھر ڈکٹیٹر قذافی نے اس قرارداد کے بعد انقلابیوں سے مذاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ انقلابیوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتےہوئے جشن منایاہے۔ لیبیا کے انقلابیوں کا کہنا ہےکہ ڈکٹیٹر قذافی انقلابیوں کے خلاف کاروائيان کرنے کے لئے صیہونی ماہرین کی خدمات حاصل کررہا ہے۔ انقلابی جوانوں کے ترجمان نے کہا کہ مزید پانچ صیہونی فوجی ماہرین لیبیا پہنچے ہیں۔ یادرہے ڈکٹیٹر کےبڑے بیٹے سیف الاسلام نے کہا تھا کہ وہ اڑتالیس گھنٹوں میں بن غازی شہر کو انقلابیوں کے قبضے سے نکال لیں گے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110